ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اپنی من پسند سیٹ منتخب کر سکیں گے مسافر، آئی آر سی ٹی سی بڑی تبدیلی کرے گا 

اپنی من پسند سیٹ منتخب کر سکیں گے مسافر، آئی آر سی ٹی سی بڑی تبدیلی کرے گا 

Fri, 14 Apr 2017 03:45:25    S.O. News Service

نئی دہل:13/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) ملک کی لائف لائن کہلانے والی ریلوے میں بہتری کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسی کڑی میں اپنے ٹکٹ بکنگ سسٹم کومسافرین کے مزید آسان بنانے کی کوشش میں آئی آر سی ٹی سی نے ایک نئی پہل کی ہے۔ریلوے کی وزارت کی ہدایت پر آئی آر سی ٹی سی کے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے ریلوے کی پی ایس یو کرس نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ٹکٹ بکنگ نظام کے نکسٹ جنریشن سافٹ ویئر میں کئی ایسے فیچر س ہوں گی، جن سے ریلوے مسافروں کا سفر کافی آسان ہو سکے گا۔خاص بات یہ ہے کہ ٹکٹ کی بکنگ کے دوران آپ اپنی سیٹ کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔ریلوے بورڈ کے ایک اعلی افسر کے مطابق،ریلوے کی وزارت نے کرس کو اس بارے میں ہدایات دے دی ہے۔نکسٹ جنریشن کا سافٹ ویئر کیسا ہو؟ اس کے بارے میں مسلسل ہر ہفتے میٹنگ کی جا رہی ہے، مکمل بلیو پرنٹ تیار کیا جا رہا ہے۔نکسٹ  جنریشن سافٹ ویئر کا بلیو پرنٹس تیار ہو جائے گا، تو ریلوے کے وزیر سریش پربھو کے سامنے اس کو پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی ان کی منظوری ملنے پر اس کو ایکٹویٹ کر دیا جائے گا۔امکان ہے کہ اس پورے عمل میں تقریبا ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔یعنی 2018میں ریلوے مسافروں کو ٹکٹ بکنگ میں نئی سہولیات کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔
نکسٹ جنریشن ٹکٹ بکنگ سسٹم جہاں ایک طرف صارفین کے لیے آسان ہو گا، وہیں دوسری طرف اس کے لاگو ہو جانے سے انڈین ریلوے کو بھی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔نئے سافٹ ویئر میں ریلوے اس کا بندوبست کر سکے گا کہ ایئر لائنز کی طرح مسافر کو پہلے اس کا کوچ یا ٹکٹ نمبر بتانے کے بجائے صرف کنفرم ٹکٹ ہونے کی معلومات دی جائے گی اور بعد میں چارٹ تیار ہونے پر مسافر کو اس کی سیٹ کا نمبر ایشو کر دیا جائے گا۔اس سسٹم میں سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ ریلوے کو وقت رہتے یہ پتہ چل پائے گا کہ اس کے کتنے کوچ بھر پا رہے ہیں اور اسی کی بنیاد پر ٹرین میں لگائے جانے والے کوچوں کی تعداد گھٹتی بڑھتی رہے گی۔اس کا سیدھا فائدہ یہ ہو گا کہ ان ریلوے روٹوں پر، جہاں پر مسافروں کی ڈیمانڈ کم ہے، کم کوچ کے ساتھ ٹرین چلائی جائے گی اور جن روٹوں پر ریل مسافروں کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی،وہاں پر زیادہ کوچوں کے ساتھ ٹرین چلائی جا سکتی ہے۔اس طرح کے سسٹم سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔نکسٹ جنریشن ٹکٹ بکنگ سسٹم میں تمام دوسری خدمات کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ریلوے کے ایک افسر کے مطابق،بکنگ سسٹم میں کیب، ای کیٹرنگ، ویل چیئر، قلی اور ویٹنگ روم کی بکنگ کا بھی انتظام کیا جائے گا،یعنی ایک جگہ پر ہی ریلوے مسافر ین کو تمام سہولیات کی بکنگ کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے نئے سافٹ ویئر میں تمام سیکورٹی فیچرس بھی دئیے جائیں گے۔


Share: